26 جنوری 2012 - 20:30

بغداد میں آج ایک اور دہشتگردانہ حملہ ہوا ہے جس میں اٹھائيس افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج بغداد کے ایک اسپتال کے پاس جلوس جنازہ میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں اٹھائیس افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ عراق کی وزارت داخلہ کے ایک عھدیدار نے کہا ہے کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا۔

قابل ذکر ہے عراق میں ایک بار بھر خود کش حملوں کی لہر شروع ہوچکی ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری دہشتگردی میں امریکہ اور بعض عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگرد ملوث ہیں۔ عراق میں گرفتار کئے گئے دہشتگردوں میں سب سے زیادہ تعداد سعودی شہریوں کی ہے اور ان سب کا تعلق القاعدہ سے ہے۔

.......

/169